لاہور: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد ہوسکتی ہے، مالی سال 2024ء میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 8 فیصد ہوسکتی ہے، درآمدات پر پابندیاں پروگرام کے خاتمے تک ہٹا دی جائیں گی، پاکستان کا مالیاتی خسارہ معیشت کا 7.5 فیصد رہنےکا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے پروگرام پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت سٹیٹ بینک سے نیا قرض نہیں لے گی، اگلے سال پٹرولیم لیوی ایک ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کرنے کا امکان ہے، پاکستان کو دسمبر 2023ء تک ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل کے تحت 12 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو مانیٹری پالیسی میں سختی لانا ہوگی، مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے صوبوں کو سرپلس بجٹ دینا ہوگا۔