کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 284 روپے پر ٹریڈ کرنے لگی۔
بعدازاں کاروباری دن کے دوران ہی اچانک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی، 23 پیسے اضافہ کے بعد امریکی کرنسی 284 روپے 65 پر بند ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 291 روپے 50 پیسے کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، 301 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 49 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔