اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن منسوخ کر دیا۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی، دورہ منسوخ کئے جانے کی وجہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال ہے۔
وزیر خزانہ نے دورہ منسوخی کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام اور امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے سائیڈ لائن میٹنگ کرنی تھی۔
علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے بھی سائیڈ لائن میٹنگ میں امور زیر غور آنا تھے۔
ذرائع کے مطابق اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔