ایکنک اجلاس میں بجلی، ڈیجیٹل اکانومی سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری

Published On 06 April,2023 08:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایکنک اجلاس میں پاور جنریشن فیسلیٹی اور ڈیجیٹل اکانومی سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دیامر بھاشا پاور جنریشن فیسلیٹی منصوبے کی منظوری دے دی گئی، دیامر بھاشا پاور جنریشن فیسلیٹی منصوبہ پر 1236 ارب روپے لاگت آئے گی، 4500 میگاواٹ کے منصوبے پر واپڈا کے زریعے عمل درآمد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کردار ادا کریں: اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے درخواست

وزارت خزانہ کے مطابق ایکنک نے ڈیجیٹل اکانومی منصوبہ بھی منظور کر لیا، اس منصوبے پر 17 ارب 47 کروڑ روپے لاگت آئے گی، ایکنک نے ایم 8 موٹروے سے ایرانی سرحد تک تربت مند روڈ کی تعمیر کی منظوری دیدی منصوبے پر 19 ارب 57 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ایکنک نے 27 ارب 63 کروڑ لاگت کے پنجگور گچک روڈ کی بھی منظوری دیدی، ایکنک نے بند منصوبوں کے زیر التواء واجبات ادا کرنے کی منظوری اور پاور ڈویژن کو ایس ڈی جیز سکیموں کی منظوری کی اجازت بھی دی۔