اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو مطمئن کرنے کیلئے شرح سود بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نشاندہی کی تھی کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے کم ہے، آئی ایم ایف نے شرح سود 4 فیصد تک بڑھانے کی نشاندہی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر، شرح سود میں مزید اضافے کا امکان
آئی ایم ایف کی جانب سے مہنگائی کے حساب سے شرح سود مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، آئی ایم ایف کا شرح سود میں مزید 2 فیصد اضافے پر دباؤ ہے۔
سٹیٹ بینک 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا، اجلاس میں شرح سود کا جائزہ لیا جائے گا، آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال کرنے کیلئے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔