محکمہ خوراک پنجاب نے 26 ہزار میٹرک ٹن گندم ریلیز کر دی

Published On 10 January,2023 12:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ خوراک پنجاب نے 26 ہزار میٹرک ٹن گندم صوبے کی 970 فلور ملز کو ریلیز کر دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کو 5 ہزار 9 سو 95 میٹرک ٹن گندم کا کوٹہ ریلیز کر دیا گیا، گوجرانوالہ ڈویژن کو 1 ہزار 9 سو 19 میٹرک ٹن اور گجرات ڈویژن کو 1 ہزار 3 سو 36 میٹرک ٹن گندم کوٹہ ریلیز کیا گیا ہے۔

لاہور ڈویژن کو 7 ہزار 3 سو 2 میٹرک ٹن گندم، فیصل آباد ڈویژن کو 2 ہزار 6 سو 41 میٹرک ٹن، سرگودھا ڈویژن 1072 اور ملتان ڈویژن کو 1811 میٹرک ٹن گندم کوٹہ ریلیز کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے ساہیوال ڈویژن کو 756، ڈی جی خان ڈویژن کو 1078 اور بہاولپور ڈویژن کو 2090 میٹرک ٹن کوٹہ ریلیز کیا گیا ہے۔