لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے روشن کل کے لیے متحد ہو کررہنا ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ عید الاضحیٰ کے مبارک دن ہم حضرت ابراہیمؑ کی سنت میں جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں، ہمیں اس قربانی کا مقصد یاد رکھتے ہوئے دوسروں سے نفرت ودشمنی کو بھو ل کر اللہ کی رضا کے لیے سب کے ساتھ حُسن سلو ک سے پیش آنا چاہیے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں پاکستان کے روشن کل کے لیے متحد ہو کررہنا ہو گا۔