اسلام آباد : (دنیا نیوز) وفاقی بجٹ کل پیش ہوگا، حجم 9ہزار ارب سے زائد ہونے کاامکان ہے۔
بجٹ کے دوران بجٹ خسارہ 4 ہزار ارب سے زائد، تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ بھی متوقع ہے، قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3 ہزار 523 ارب روپے کا تخمینہ رکھا جا سکتا ہے۔
وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے 7 ہزار 255 ارب ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا جائے گا، دفاعی بجٹ کیلئے 1586 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔