رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ: پی ٹی آئی حکومت کے قرضوں کی تفصیلات جاری

Published On 22 April,2022 02:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران تحریک انصاف حکومت کے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ جولائی سے مارچ تک 12 ارب 76 کروڑ ڈالر کاقرض لیا گیا۔ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 3 ارب 94 کروڑ ڈالر قرض حاصل ہوا۔

اقتصادی امور ڈویژن رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران 2 ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا ہوا اور باہمی معاہدوں کے تحت 32 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 3 ارب 94 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا گیا۔ ان میں دبئی بنک سے 1 ارب 14 کروڑ ڈالر کا قرض جبکہ مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 20 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی گرانٹس ملیں۔

جولائی سے جنوری تک امریکہ سے 6 کروڑ 8 لاکھ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 43 کروڑ 67 لاکھ ڈالر جبکہ اسلامک ڈیویمنٹ بنک سے پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ 78 لاکھ ڈالر قرض ملا۔