پٹرولیم مصنوعات سے ٹیکس وصولی میں کمی سے حکومت کو 120 ارب روپے کا نقصان

Published On 01 March,2022 12:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات سے کم ٹیکس وصولی کے باعث حکومت کو 120 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مہنگائی میں کمی لانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف دینے کی خاطر حکومت کا بڑا نقصان ہو گیا، گذشتہ چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات سے ٹیکس وصولی میں 120 ارب روپے کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ پٹرولیم مصںوعات پر ٹیکس 16 روپے 11 پیسے کم کردیا گیا۔

حکومت نے ڈیزل پر عائد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو ختم کردیا، اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کو بھی ختم کر دیا جبکہ پٹرول پر عائد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی صرف ایک روپیہ 81 پیسے وصول کی جارہی ہے۔

اس وقت حکومت فی لٹر ڈیزل پر 2 روپے 25 پیسے سبسڈی بھی دے رہی ہے۔