بجلی صارفین کیلئے بری خبر،4روپے33پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Published On 19 December,2021 06:14 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)بجلی صارفین کے لئے ایک اور بری خبر آگئی اور قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کاامکان ظاہر کردیا گیا ہے۔

سی پی پی اے نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ہے جبکہ نیپرا درخواست پر 29 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد کوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی، فرنس آئل سے 1.71فیصد ،مقامی گیس سے 12.89فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ نومبرمیں درآمدی ایل این جی سے 14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔

جوہری ایندھن سے نومبر میں 17.51فیصد بجلی پیدا ہوئی ،نومبر کے لیے نیپرا نے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی اور اسی ماہ 8ارب 24کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ گزشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66ارب 52 کروڑ روپے رہی۔

اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جاچکی ہے جبکہ منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔