لاہور: فلور ملرز کا ایک اور وار، 20 کلو آٹے کا تھیلہ 20 روپے مزید مہنگا کر دیا

Published On 03 September,2021 12:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فلور ملرز نے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 20 روپے مزید مہنگا کر دیا، مارکیٹ میں درجہ اول برانڈ 20 کلو تھیلہ 1150 روپے کا ہو گیا۔

فلور ملرز کا ایک اور وار، 20 کلو آٹے کا تھیلہ 20 روپے مزید مہنگا کر دیا۔ درجہ دوم 20 کلو آٹا تھیلہ 1100 روپے تک پہنچ گیا۔ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلہ 50 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ حکومت آٹے کا سرکاری نرخ مقرر کرنے میں ناکام تاحال ناکام ہے، فلور ملز اوپن مارکیٹ میں گندم نرخ کو جواز بنا کر قیمت بڑھا رہی ہیں۔

اپریل سے نئی گندم کی فصل کے بعد آٹے کا تھیلہ 290 روپے مہنگا ہو چکا ہے، فلور ملرز کاکہنا ہے کہ حکومت سرکاری نرخ مقرر کرنا چاہتی ہے تو سرکاری کوٹے سے گندم کا اجرا کرے۔