لاہور: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) نے مزید 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران 2 لاکھ ٹن مزید چینی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان چینی درآمد کرے گا۔ اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے چین سے ڈرونز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ اور پاکستان کی شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بھی منظوری دی گئی۔