روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا

Published On 20 August,2021 04:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نویں اور دسویں محرم کی دو تعطیلات کے بعد مقامی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 164 روپے 8 پیسے سے بڑھ کر 164 روپے 18  پیسے ہو گئی ہے۔