امریکی ڈالر 64 پیسے مہنگا

Published On 16 July,2021 04:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھرامریکی ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھا گیا، قیمت 64 پیسے بڑھ گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 64 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 159 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے94 پیسے ہوگئی ہے۔