وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، آبی منصوبوں پر تبادلہ خیال

Published On 18 June,2021 03:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس کے دوران آبی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات میں صوبائی وزراء ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو، اسماعیل راہو، امتیاز شیخ اور سعید غنی شریک تھے۔ اجلاس میں ورلڈ بینک اسپانسرڈ پراجیکٹس پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے، کراچی واٹر بورڈ میں پانی کی تقسیم کا بہترین نظام بنانے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کراچی کو لائیو ایبل سٹی بنانے کیلئے ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہی ہے۔ ریڈ لائن پراجیکٹ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، یہ انتہائی اہم کوریڈور ہے، نئے مالی سال میں438 ملین ڈالر کراچی کے مختلف پراجیکٹس کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔