حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا

Published On 15 December,2020 09:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم چلا دیا۔ فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے 31 دسمبر تک ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق عوام کے لیے بری خبر ہے، حکومت نے عوام پر پٹرول بم چلا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لٹر قیمت 103 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری طرف ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے اضافے کے بعد 108روپے 44 پیسے ہو گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70روپے 29 پیسہ کا ہو گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقررکر دی گئی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے31دسمبر تک ہوگا۔