جی 20 ممالک سے قرض ریلیف کیلئے پیپر ورک مکمل، آئندہ ہفتے فارمیٹ شیئر کیا جائیگا

Last Updated On 05 May,2020 01:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جی 20 ممالک سے قرض ریلیف کے لئے پیپر ورک مکمل کرلیا گیا، آئندہ ہفتے تک جی 20 اور پاکستان کے درمیان فارمیٹ شئیر کیا جائے گا۔

وزارت اقتصادی امور ذرائع کے مطابق قرضوں میں ریلیف یکم مئی سے شروع ہو گا، جی 20 ممالک کو موخر ادائیگیوں سے 1.17 ارب ڈالر کا ریلیف ملے گا۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال 78 کروڑ ڈالر کی پیرس کلب کو قسط ادا کرنی ہیں، آئندہ مالی سال پیرس کلب کے تحت جاپان کے 32 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں، مالی سال 2021 میں فرانس اور جرمنی کے 24 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں، یو ایس، کینیڈا، کوریا، روس کے 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر آئندہ مالی سال ادا کرنے ہیں، پاکستان نے پیرس کلب کے مجموعی 10 ارب 92 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں، 2023 تک مجموعی 2 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں۔