اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف وفد کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بھی طویل مذاکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف نے 200 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کرنے پر بضد رہا۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس چوروں کی طرف 400 ارب روپے کے واجبات ہیں، ٹیکس چوروں سے وصولیاں تیز کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی، ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف 200 ارب روپے نئے ٹیکس اقدامات پر بضد ہیں، آئی ایم ایف ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے پر بضد ہے،انکم ٹیکس کا نظام موثر بناکر ٹیکس آمدن بڑھانے پر غور کیا گیا۔
معیشت کو دستاویزی بنا کر ٹیکس آمدن بڑھانے پر غور ہوا، بجلی اور گیس کے کمرشل صارفین سے انکم ٹیکس کی وصولی کا جائزہ بھی لیا گیا۔