انٹر بینک میں ڈالر مستحکم

Last Updated On 13 February,2019 01:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 92 پیسے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر139 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 269 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 40 ہزار 596 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر میں حالیہ اضافہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج کی وجہ ہو سکتا ہے، تاہم ملک میں سرمایہ آنے کے سبب سٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی صورتحال کیلئے مثبت اشاریہ ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں نے گذشتہ مالی سال کے انہی 7 ماہ کے مقابلے میں 50 کروڑ ڈالر زائد پاکستان بھیجے، سات ماہ میں امریکا سے 2 ارب ڈالر پاکستان ترسیل کیے گئے، دوسری جانب انہی 7 ماہ میں برطانیہ سے بھیجی جانے والی رقوم 35 کروڑ ڈالر اضافے سے 1 ارب 94 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی کرپشن کے خلاف مہم اور ترسیلات زر کے نظام میں آسانیوں سے سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بڑھا ہے۔