پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 28 فیصد کمی

Last Updated On 06 February,2019 04:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 28 فیصد کمی، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق سات ماہ کے دوران 1 کروڑ 7 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات استعمال ہوئیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی کار جحان جاری ہے۔ آئل کمپنز ایڈوائزری کونسل کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران 1 کروڑ سات لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کا استعمال 21 فیصد کمی کے بعد 42 لاکھ 47 ہزار ٹن، فرنس آئل کی کھپت 61 فیصد کمی کے بعد 18 لاکھ 16 ہزار ٹن اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال 35 فیصد کم ہو گیا۔

پیٹرول کی کھپت میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا اور سات ماہ کے دوران 42 لاکھ 65 ہزار ٹن پیٹرول استعمال ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی سست روی کے باعث صنعتی ترقی اور عوام کی قوت خرید میں کمی واقع ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔