عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتو‌ں میں کمی

Last Updated On 15 August,2018 05:20 pm

سنگاپور: (روزنامہ دنیا) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں کمی آگئی، سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں ستمبر کیلئے برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 24 سینٹ کی کمی ہوئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں کمی آگئی، سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں ستمبر کیلئے برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 24 سینٹ کی کمی کے ساتھ 72.57 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کرود کی سپلائی 20 سینٹ کی کمی کے ساتھ 67.43 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔ ٹریڈرز کے مطابق کروڈ کی قیمت میں کمی امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی اور امریکا کی ترکی کے ساتھ پیدا ہونے والی سفارتی چپقلش کی وجہ سے آئی ہے۔