موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 18.2 فیصد اضافہ

Last Updated On 19 July,2018 05:49 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) گزشتہ مالی سال 19 لاکھ 29 ہزار 613 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں، موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 18.2 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ مالی سال موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 18.2 فیصد اضافہ ہوا، آٹو موٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2017-18 کے دوران ملک میں 19 لاکھ 29 ہزار 613 یونٹ موٹر سائیکلوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی، جو مالی سال 2016-17 کے مقابلے میں 18.2 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17 کے دوران ملک میں 16 لاکھ 30 ہزار 735 یونٹ موٹر سائیکلوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ میں ہونڈا بائیکس کی فروخت میں 19.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح سوزوکی بائیکس کی فروخت میں 17.5 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اس کے برعکس ڈی وائی ایل موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 22.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ یاماہا موٹرسائیکل کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشہ مالی سال یاماہا موٹرسائیکل کی فروخت میں اضافہ کی شرح 64 فیصد رہی۔