انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد میں 7 فیصد اضافے کا امکان

Published On 27 Feb 2018 05:02 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل بیورو آف ریونیو کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد مالی سال 17-2016 میں 15 لاکھ سے تجاوز کرسکتی ہے۔

حکومت کی بہتر حکمت عملی سے مالی سال 17-2016 میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کا ہدف حاصل ہونے کاامکان ہے۔ ایف بی آر کے مطابق مالی سال 17-2016 میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 7 فیصد اضافے سے 15 لاکھ سے تجاوز کرسکتی ہے۔ جبکہ مالی سال 16-2015 میں انکم ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار تک محدود تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے انکم ٹیکس ریٹرن فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان فرق بڑھا دیا ہے، جس میں ریٹرن فائل کرنے والوں کو جائیداد، گاڑی کی خریداری، بینکنگ ٹرانزیکشن پر کم ود ہولڈنگ ٹیکس اور پرائس بانڈز پر انعام کی صورت میں کم ٹیکس دینے جیسی مراعات شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام ریٹرن فائل کرنے کو اب ترجیح دے رہے ہیں۔