پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

Published On 09 May,2024 10:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ہو گئے۔

صابر حسین ڈی ایس پی ایس پی یو لاہور تعینات ، محمد نعمان کو ڈی ایس پی صدر سیالکوٹ اور محمد عامر خان ڈی ایس پی ایس پی یو فائیو لاہور تعینات کر دیا گیا۔

مجاہد اقبال ڈی ایس پی یزمان بہاولپور ، ایاز خان ڈی ایس پی بھونگ رحیم یار خان ، اختر نواز ڈی ایس پی کامونکی گوجرانوالہ تعینات ہو گئے۔

محمد فہیم کو ڈی ایس پی کوٹ مومن سرگودھا اور سعید احمد کو ڈی ایس پی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا۔