ڈی جی رینجرز سندھ کی شہداء کی فیملیز سے ملاقات، عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت

Published On 09 May,2024 07:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے کراچی میں شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز کی جانب سے شہداء کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت اور شہداء کی فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ رینجرز کے شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج صوبے اورشہر میں امن وسلامتی قائم ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے شہداء کی فیملیز کو درپیش مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔