لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور کے حلقے پی پی 168 کے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی مایوس کن شرکت کی رپورٹ سامنے آ گئی۔
صرف تین پاکستانیوں نے ووٹ کاسٹ کیا، الیکشن کمیشن نے رزلٹ جاری کر دیا۔ تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر کو 2 جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا خالد محمود کو ایک ووٹ ملا۔ پی پی 168 میں 4 ہزار سے زائد آئی ووٹرز رجسٹرڈ تھے۔