الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا نوٹس لے لیا

Last Updated On 09 October,2018 03:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب محمد طاہر کے تبادلے کا نوٹس لے لیا، چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا، ضمنی انتخابات کے دوران ہر قسم کے تبادلے پر پابندی ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے محمد طاہر کو تبدیل کر کے امجد جاوید سلیمی کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب تعینات کر دیا ہے، امجد جاوید سلیمی اس وقت کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات تھے۔