فاروق ستار کا این اے 245 کے نتائج چیلنج کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 22 September,2018 02:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 245 کے انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کا کہنا ہے ثبوت اور گواہ پیش کریں گے، امید ہے فیصلہ حق میں آئے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے کرتے ہوئے کہا کسی کی جیت کو ہار اور ہار کو جیت میں تبدیل کیا گیا، الیکشن ٹربیونل کے جج تمام الیکشن ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیں، خدشہ ہے نامعلوم افراد ریکارڈ میں ٹیمپرنگ نہ کریں، جتنی دھاندلی ہونی تھی ہوگئی، اب مزید دھاندلی نہیں ہونی چاہیئے، ایم کیو ایم کے سارے امیدوار جو ہرائے گئے انہوں نے پٹیشن جمع کرائی ہے۔ انہوں نے کہا ریٹرننگ افسر نے اپنی مرضی سے رزلٹ تیار کیے ہیں، ایم کیو ایم کے بہت سے امیدواروں کو زبردستی ہرایا گیا۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا افغانیوں کو شہریت دینے کے حوالے سے ایم کیو ایم سے بات ہونی چاہیئے، سب سے پہلے شہریت محصورین بنگلہ دیش کو دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا ملک کے بڑے کپتان وزیراعظم ہیں، شکر ہے پاکستانی ٹیم کی کل کی جیت سے ہماری عزت رہ گئی۔