سپریم کورٹ: این اے 140 قصور میں دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم

Last Updated On 19 September,2018 11:59 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) سپریم کورٹ نے این اے 140 قصور میں دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست منظور کر تے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردے دیا۔

چیف جسٹس میا ں ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے کہا درخواست ملنے پرالیکشن ٹربیونل 3 ماہ میں فیصلہ کرے، تحریک انصاف کے رہنما طالب نکئی نے دوبارہ گنتی کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔