پنجاب :بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ

Last Updated On 21 September,2018 12:07 pm

لاہور (دنیا نیوز ) پنجاب میں بلدیاتی نظام میں متوقع تبدیلیاں، بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، پنجاب میں 32 اضلاع میں شہری اور دیہی حلقے نہیں بنائے جائیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کے 10 سے زائداجلاس ہوئے جس میں پنجاب کے بلدیاتی نظام میں تبدیلیوں پر غور کیا گیا۔

بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، پنجاب میں 32 اضلاع میں شہری اور دیہی حلقے نہیں بنائے جائیں گے۔ ضلع ناظم اور نائب ناظم کا انتخاب براہ راست ہو گا، ابتدائی سفارشات میں 2 درجاتی بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے گا۔

پنجاب میں 32 اضلاع میں شہری اور دیہی حلقے نہیں بنائے جائیں گے۔ گجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں دیہی اور شہری حلقے ہوں گے۔