لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم اپنے کام پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، عمران خان کے 100روزہ پلان کا انتظار کیا جائے۔ فارورڈ بلاک کےخلاف ہوں، امید ہے عارف علوی کامیاب ہوں گے۔
سپیکر چوہدری پرویز الٰہی صدارتی انتخاب کیلئے جب ووٹ کا سٹ کرنے پنجاب اسمبلی پہنچے تو انھوں نے کہا کہ میڈیا چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرے، اتحادیوں کےساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ہم اپنا کام توجہ سے کر رہے ہیں، عمران خان کے 100 روزہ پلان کا انتظار کیا جائے۔ فارورڈ بلاک کےخلاف ہوں، کوئی ایسا بلاک نہیں بننے دیں گے۔ آج کے صدارتی انتخاب کے حوالے سے انھوں نے امید ظاہر کی کہ عارف علوی کامیاب ہوں گے۔
پرویز الہی نے مزید کہا کہ پنجاب کےعوام سے سب سے زیادہ زیادتی شہبازشریف نےکی، شہباز نے صوبے کا نظام برباد کیا، ہسپتالوں کی حالت دیکھ لیں۔ شہباز شریف تو کھڑے کھڑے بندے کی ٹرانسفرکر دیتے تھے، وہ کہتے تھے یہ بندہ ٹھیک نہیں، اسے بلوچستان بھیج دو۔