جو لوگ حلف لینے کو تیار نہیں تھے، آج الیکشن لڑ رہے ہیں: شاہ فرمان

Last Updated On 04 September,2018 11:53 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ جو لوگ حلف لینے کو تیار نہیں تھے، آج الیکشن لڑ رہے ہیں، عارف علوی واضح اکثریت سے منتخب ہو جائینگے۔

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صدراتی انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی کے حق میں ہونگے، کل گورنر کے عہدے کا حلف لونگا، گورنر ہاوس کے حوالے سے پارٹی کمیٹی فیصلہ کرینگی۔ انہوں نے کہا اقتدار میں مسلسل رہنا کسی کا حق نہیں، پی ٹی آئی کے عارف علوی واضح اکثریت سے منتخب ہو جائینگے، صدراتی انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی کے حق میں ہونگے۔

 

Advertisement