کس کو کتنے ووٹ مل سکتے ہیں؟

Last Updated On 04 September,2018 04:55 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) صدارتی انتخاب کے لیے 1121ارکان کا الیکٹورل کالج ہے ۔ ان 1121 ارکان کے کُل ووٹوں کی تعداد 672 ہے ۔ اگر مقابلہ ون ٹو ون طے پائے تو صدر منتخب ہونے کے لیے 337 ارکان کے ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

تاہم میدان میں 3 امیدواروں کی صورت میں بظاہر عارف علوی پہلے، مولانا فضل الرحمن دوسرے جبکہ اعتزاز احسن تیسرے نمبر پر نظر آرہے ہیں۔ اس وقت 672 کے الیکٹورل کالج میں تحریکِ انصاف کے عارف علوی 342 ووٹوں کے ساتھ برتری لیے نظر آتے ہیں۔

اپوزیشن کے ایک امیدوار ہونے کی صورت میں ان کے پاس مولانا فضل الرحمن کے 203 اور چوہدری اعتزاز احسن کے 115 ووٹوں کو ملا کر کُل 318 ووٹ ہوسکتے تھے۔ آزاد ارکان کے 11 ووٹوں کو ملا کر یہ تعداد 329 تک بھی پہنچ سکتی تھی اور یوں خفیہ رائے شماری کے اس صدارتی انتخاب میں جوڑ توڑ سے کانٹے کا مقابلہ ممکن ہوسکتا تھا۔

 

Advertisement