بہتر ہوتا اپوزیشن احتجاج کرنے سے پہلے قانونی راستہ اختیار کرتی: شاہ محمود

Last Updated On 08 August,2018 08:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا بہتر ہوتا اپوزیشن پہلے قانونی راستہ اختیار کرتی، تحریک انصاف ایک سال بعد سڑکوں پر آئی تھی، گنتی کے حوالے سے قانونی طریقہ اختیار کرنے کا حق ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا گنتی کے حوالے سے قانونی طریقہ اختیار کرنے کا حق ہے، 30 سے زائد حلقے کھولوا چکے ہیں، مگر ان حلقوں سے کچھ نہیں ملا نہیں، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن قانونی اور پر امن احتجاج کریں، ہم نے ایک سال بعد احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے کہا پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ممبران کی یکسوئی پر لانے کے لیے بلایا گیا، عمران خان مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا اگر احتجاج کرنے والے چاہیں تو ہماری حکومت تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، ہمارے 5 لوگ گنتی کے لیے تیار تھے، باقی چار حلقوں کا معاملہ بھی کل تک حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہ آج وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان نہیں ہوگا، عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیراعلی کی انیکسی میں رہیں گے، نعیم الحق ویک اینڈ پر عمران خان اپنی رہائش گاہ چلیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا اگر این اے 131 کی دوبارہ گنتی ہو تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔