انتخابی نتائج روکنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

Last Updated On 07 August,2018 06:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریکِ انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج روکے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ انتخابات کے نتائج کو غیر سنجیدہ انداز سے روکنا انتہائی اہم ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 32 حلقوں میں نتائج روکنے جانے پر تحریکِ انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
فواد چودھری کے مطابق انتخابات 2018ء کے نتائج کو غیر سنجیدہ انداز سے روکنا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، انتقالِ اقتدار کیلئے نتائج کا حتمی ہونا انتہائی اہم ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی اور انتظامی فیصلے ملک کے مفاد سے متصادم ہرگز نہیں ہونے چاہیں، جلد از جلد ان تمام نشستوں کے حتمی نتائج جاری کئے جائیں۔