وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو بلانے کا فیصلہ

Last Updated On 04 August,2018 11:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کیلئے تیاریاں، عمران خان نے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

سیاسی میدان میں بڑی جیت، کپتان نئی اننگز کیلئے تیار، بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا، تاریخ طے ہوتے ہی باضابطہ دعوت نامے جاری کیے جائیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح کرکٹ ٹیم کو بلانا عمران خان کی خواہش ہے۔

1992 کی فاتح ٹیم میں شامل عامر سہیل، رمیز راجہ، زاہد فضل، انضمام الحق کو دعوت دی جائے گی۔ سلیم ملک، اعجاز احمد، معین خان، عاقب جاوید اور جاوید میانداد کو بھی انوائیٹ کیا جائے گا۔ مشتاق احمد، وسیم اکرم، اقبال سکندر اور وسیم حیدر کو بھی دعوت نامہ دیا جائے گا۔