الیکشن کمیشن کی فاتح اُمیدواروں کو گوشوارے جلد جمع کرانے کی ہدایت

Last Updated On 01 August,2018 12:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو انتخابی اخراجات کے گوشوارے جلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے امیدوار جلد از جلد گوشوارے متعلقہ ریٹرنگ افسر کے پاس جمع کرائیں۔ ابھی تک کسی بھی کامیاب امیدوار نے اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کروائی۔

یاد رہے انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون 64 اور پیپلزپارٹی 43 نشستوں کیساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔ متحدہ مجلس عمل کے حصے میں 12، ایم کیو ایم کے پاس 6 اور مسلم لیگ ق کو 4 نشستیں ملیں۔