الیکشن 2018: سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟

Last Updated On 25 July,2018 07:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 6 بجے تک جاری رہی جس کے بعد پولنگ کا عمل مکمل ہوا، اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماوں اور اہم شخصیات نے بھی اپنا قومی فریضہ سرانجام دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا اور انتخابی عمل کا حصہ بنے۔

 

عوام کے ساتھ رہنماؤں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اہم شخصیات اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں کلفٹن کےعلاقے کہکشاں کے گرین وچ کالج میں ووٹ کاسٹ کیا۔ خاتون اول بیگم محمودہ ممنون نے بھی اسی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کردیا۔


نگران وزیراعظم ناصر الملک نے سوات میں ووٹ کاسٹ کیا۔

عمران خان نے اسلام آباد کے حلقہ 53 میں اپنا حق رائےدہی استعمال کیا۔

شہبازشریف نے لاہور کے حلقہ این اے130 جبکہ خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں ووٹ ڈالا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور کے حلقہ این اے 130 میں ووٹ ڈالا۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے این ے 129 لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

 

پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے بلاول بھٹو این اے 102 لاڑکانہ، سابق صدر آصف زرداری، آصفہ اور بختاور بھٹو نے نواب شاہ میں ووٹ ڈالا۔


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے این اے 7 دیر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے این اے268 نوکنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا 

گورنر سندھ محمد زبیر نے این اے 247 میں اپنا ووٹ ڈالا۔ سابق اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے سکھر مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اپنا ووٹ ڈالا۔ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار نے کراچی پی آئی بی کالونی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

نوازشریف کی والدہ حمزہ شہباز اور علی عباس کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنے اسلامیہ کالج پہنچیں۔انہوں نے این اے 124 میں ووٹ کاسٹ کیا۔