آج آپ کا ووٹ پاکستان کی مثبت سمت کا تعین کریگا: شہباز کا ٹویٹ

Last Updated On 25 July,2018 06:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے صبح سویرے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن تمام پاکستانیوں کے لیے مبارک دن ہو، انھوں نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''آج آپ کا ووٹ پاکستان کی مثبت سمت کا تعین کرے گا''۔

میاں شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ کا آغاز کچھ ایسے کیا " صبح بخیر پاکستان ، اللہ کرے آج کا دن خیرو عافیت اور امن و امان سے گزرے"۔ اس کے بعد وہ عوام کو ن لیگ کو ووٹ ڈالنے کیلئے یوں قائل کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے"آج آپ کا ووٹ پاکستان کی مثبت سمت کا تعین کرے گا، آج کا دن تمام پاکستانیوں کے لیے مبارک دن ہو اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہو"۔