پانچ دن میں ساڑھے 6 لاکھ شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا اہل بنا دیا: نادرا

Last Updated On 25 July,2018 10:10 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صرف پانچ دنوں میں ساڑھے 6 لاکھ شہریوں کو شناختی کارڈز جاری کر دیے ہیں تاکہ وہ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق قومی ادارے نے صرف پانچ دنوں میں ساڑھے 6 لاکھ شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا اہل بنا دیا ہے، کوریئر کمپنی نے 5 لاکھ 85 ہزار کارڈز سینٹرز پر پہنچا دیے ہیں۔

نادرا ترجمان کے مطابق پانچ دنوں میں 3 لاکھ شہریوں کو ان کے شناختی کارڈز مل چکے ہیں جبکہ تقریبا 3 لاکھ شناختی کارڈز نادرا سینٹرز پر موجود ہیں۔

نادرا دفاتر رات 9 بجے تک کارڈز فراہم کرنے کیلئے کھلے رہیں گے اور 25 جولائی کو دن 2 بجے تک بھی کھلے رہیں گے۔ شہری نادرا دفاتر سے شناختی کارڈ حاصل کر کے ووٹ ڈال سکیں گے۔