این اے 60 میں الیکشن ملتوی، شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

Last Updated On 22 July,2018 11:23 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امیداور کی موت کے سوا الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتا، سازش کر کے انتخاب روکا جا رہا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کر دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس سے بڑی دھاندلی کوئی نہیں ہو سکتی، کوئی طاقت آئین وقانون کے تحت الیکشن نہیں روک سکتی، مجھے اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے کہ قانون حقیقت کا راستہ اختیار کرے گا۔ ایک حلقے کے انتخاب کوسازش کے تحت روکا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹینٹ کا خرچہ بھی دیدیا اور پولنگ ایجنٹ بھی ڈکلیئر کر چکے ہیں، میں چیف جسٹس صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ازخود نوٹس لیں، حنیف عباسی نے جو بویا وہی کاٹا، جمہوریت کے لیے جیل نہیں گیا۔