اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس ایںڈ رجسٹریشن اتھارٹی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے شہری جن کے شناختی کارڈز کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔
چیئرمین نادرا عثمان مبین کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 16 جولائی تک موصول تمام درخواستوں پر شناختی کارڈز کی پرنٹنگ چوبیس گھنٹے جاری رہے گی اور تمام نادرا سینٹرز پورا ہفتہ رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
نادرا نے متعلقہ کوریئر کمپنی کو بھی ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں شناختی کارڈز کی ترسیل یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ 25 جولائی الیکشن کے دن بھی تمام نادرا دفاتر دن 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ووٹرز ایسے شناختی کارڈز پر بھی ووٹ ڈال سکیں گے جن کے مدت ختم ہو چکی ہے اور شناختی کارڈز ضبط نہیں کیے جائیں گے۔