اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے لئے سب سے زیادہ خواتین کو ٹکٹیں دینے میں پیپلز پارٹی بازی لے گئی، تحریک انصاف دوسرے اور مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر رہی۔
انتخابی قانون 2017ء کے تحت جنرل نشستوں پر ہر جماعت کو 5 فیصد ٹکٹیں خواتین کو دینا لازم ہے۔ پیپلز پارٹی نے جنرل الیکشن کے لئے قومی اسمبلی کے لئے خواتین کو سب سے زیادہ ٹکٹیں جاری کی ہیں۔ ملک بھر میں پی پی پی نے 15 خواتین کو ٹکٹیں جاری کی ہیں، تحریکِ انصاف 13 خواتین کو ٹکٹیں دے کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ مسلم لیگ ن نے 10 خواتین کو ٹکٹ جاری کئے۔
پیپلز پارٹی نے این اے 17 ہری پور سے شائستہ رزاق، این اے 27 سے اسماء عالمگیر، این اے 35 سے یاسمین صفدر، این اے 57 سے مہرین انور راجہ، این اے 62 سے سمیرا گل، این اے 74 نرگس فیض، این اے 132 ثمینہ خالد گھرکی، این اے 163 نتاشہ دولتانہ، این اے 166 نازیہ ایوب کو ٹکٹ جاری کیا۔ این اے 193 سے شازیہ عابد، این اے 216 سے شازیہ مری، این اے 232 سے شمس النساء میمن، این اے 243 سے شہلا رضا، این اے 191 سے پروین اختر، این اے 208 سے نفیسہ شاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔
تحریکِ انصاف نے این اے 72 سے فردوس عاشق اعوان، این اے 90 سرگودھا سے نادیہ عزیز، این اے 115 جھنگ سے غلام بی بی بھروانہ، این اے 125 لاہور سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 168 بہاولنگر سے فاطمہ طاہر چیمہ کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کیا گیا۔
این اے 173 بہاولپور سے خدیجہ عامر، این اے 182 مظفر گڑھ سے تہمینہ دستی، این اے 184 مظفر گڑھ سے سیدہ زہرا باسط بخاری اور این اے 191 ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔
حلقہ این اے 200 لاڑکانہ سے حلیمہ بھٹو، این اے 201 لاڑکانہ سے قرۃ العین، این اے 202 قمبر شہداد کوٹ سے فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مسرت شاہ اور این اے 211 نوشہرو فیروز سے غزالہ حسین کو ٹکٹ جاری ہوا ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے این 23 سے طاہرہ بخاری، این اے 27 سے ثوبیہ شاہد، این اے 77 سے مہناز اکبر، این اے 87 سے سائرہ افضل تاررڈ، این اے 93 سے سمیرا ملک، این اے 118 سے شذرا منصب، این اے 127 سے مریم نواز کو ٹکٹ ملا ہے۔ این اے 164 سے تہمینہ دولتانہ، این اے 220 سے نیلم کماری، این اے 265 سے راحیلہ حمید درانی کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔