اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا ) پاکستان پیپلزپارٹی 272 جنرل نشستوں پر صرف 200 کے قریب امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر سکی جن حلقوں میں پی پی پی اپنے امیدوار کھڑے نہ کر سکی انہیں اوپن رکھا گیا ہے۔ پی پی امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے بعد فہرستوں میں ترمیم کیلئے الیکشن کمیشن سے ریلیف بھی طلب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
دوسری طرف بلاول بھٹو آئندہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخو امیں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، اس حوالے سے شیری ر حمن، فرحت اللہ بابر نے صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز سے شیڈول اور تجاویز طلب کر لیں۔