اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف نے آئندہ انتخابات کے لئے چیئرمین عمران خان کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز 27 جون کو اسلام آباد سے کیا جانا تھا لیکن سینٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ورکرز کنونشن منسوخ کر دیا گیا۔ اب عمران خان 28 اور 29 جون کو لاہور کے دو روزہ دورے کے دوران انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
اس دوران عمران خان کارنر میٹنگز میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ یکم جولائی کو عمران خان کا بنوں کا دورہ شیڈول ہے جبکہ 2 اور 3 جولائی کو چیئرمین تحریکِ انصاف کراچی میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔ اسلام آباد میں جلسے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔