قرضہ معافی کیس، یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت

Last Updated On 26 June,2018 09:55 pm

ملتان: (دنیا نیوز) الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیرِاعظم سید یوسف رضا گیلانی کو قرضہ معافی کیس میں مشروط طور پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

سابق وزیرِاعظم سید یوسف گیلانی کو الیکشن ٹربیونل نے قرضہ معافی کیس میں مشروط طور پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے 30 ملین کی جائیداد زرعی ترقیاتی بینک کے پاس گروی رکھوا کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ نے 2004ء میں پرائیویٹ کمپینوں کے ذمہ 700 ملین روپے معاف کروائے تھے جس میں فوزیہ گیلانی 12 فیصد کی شیئر ہولڈر تھیِں جس پر سابق وزیرِاعظم نے راجن پور اور جام پور میں زمین گروی رکھوا دی ہے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر زرعی ترقیاقی بینک نے اپلیٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔