اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 ہزارامیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انتخاب لڑنے والے اُمیدواروں کے کتنے اثاثے ہیں، حلف نامے میں کیا لکھا، تفصیلات عام کر دی جائیں گی جو انٹرنیٹ پرووٹرز کو میسر ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے اپیلٹ ٹربیونلز نے ملک بھر میں کام شروع کر دیا ہے، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سمیت فیصلوں کیخلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہوں گی دوسری جانب جن امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے ہیں ان کی تفصیلات عام کر دی جائیں گی جو انٹر نیٹ پروموٹرز کو میسر ہوں گی۔