اسلام آباد: (دنیا نیوز) کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کے لیے الیکشن کمیشن نے ٹربیونلز قائم کر دئیے۔ امیدوار بائیس جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کا مرحلہ آ گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل 20 ایپلٹ ٹربیونلز قائم کر دیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کیلئے 8، خیبر پختونخوا کیلئے 6، سندھ کیلئے چار جبکہ بلوچستان کیلئے 2 ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔ امیدوار 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ ایپلٹ ٹربیونلز 27 جون تک ان اپیلوں کو نمٹائیں گے۔