لیگی مطالبہ مسترد، فوج پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعینات ہوگی: الیکشن کمیشن

Last Updated On 14 June,2018 04:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا، پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی، حساس ترین 20 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

 چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں الیکشن 2018 کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:انتخابات پر اثر انداز ہونے کا لیگی منصوبہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی زیر نگرانی ہوگی۔ فوج، سکیورٹی پرنٹنگ پریس، پرنٹنگ کارپوریشن اور پوسٹل فاؤنڈیشن پرنٹنگ پریس پر تعینات ہوگی۔ صوبائی الیکشن کمشنرز نے پولنگ اسٹیشنز کے متعلق رپورٹ بھی پیش کر دی۔ حساس ترین 20 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔